پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025 کے لئے سخت اقدامات کا اعلان


 مجاہد نیوز: پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025 کے لئے سخت اقدامات کا اعلان

لاہور (مجاہد نیوز) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک (SSC) اور انٹرمیڈیٹ (HSSC) کے پہلے سالانہ امتحانات 2025 کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات 4 مارچ 2025 سے 29 اپریل 2025 تک منعقد ہوں گے۔ امتحانات کے دوران شفافیت اور منصفانہ نظام کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اہم اقدامات میں شامل ہیں:

  • طلبہ کے لیے رول نمبر سلپس کا بروقت اجراء
  • حساس امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی فراہمی
  • پبلک سیکٹر کے بڑے اداروں میں امتحانی مراکز کی تخصیص
  • سپروائزری عملے کی تعیناتی اور ان کی مسلسل شفلنگ کا انتظام
  • موبائل اسکواڈز کی تعیناتی اور اسپیشل اسکواڈز کا قیام
  • سوالیہ پرچوں میں کیو آر کوڈ اور واٹر مارکس کا استعمال
  • دفعہ 144 کا نفاذ اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی
  • پولیس کے ساتھ رابطہ اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام چیئرپرسنز اور بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مجاہد نیوز کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد نقل مافیا کے خاتمے اور امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کا نفاذ ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post