گورنمنٹ اپوا گرلز ہائی سکول بہاولپور میں شجر کاری مہم کا آغاز


 

گورنمنٹ اپوا گرلز ہائی سکول بہاولپور میں شجر کاری مہم کا آغاز

بہاولپور (مجاہد نیوز) سیکرٹری سکولز پنجاب جناب خالد نذیر وٹو کی ہدایات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر توکل حسین نے گورنمنٹ اپوا گرلز ہائی سکول بہاولپور میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

تقریب میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ توکل حسین نے اس موقع پر کہا کہ درخت ہماری زندگی کے ضامن ہیں اور شجر کاری کے ذریعے ہم ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام سکولوں میں بچوں کو پودے لگانے کی ترغیب دی جائے گی۔ اساتذہ اور طلبہ نے بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا۔

مجاہد نیوز کے مطابق، یہ مہم سکولوں میں ماحول دوستی کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم ہے اور اس سے علاقے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post