پنجاب میں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان
لاہور: ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب، ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پانی کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ احکامات پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر جاری کیے گئے ہیں۔
احکامات کے مطابق:
- غیر قانونی اور غیر منظور شدہ کار واش اسٹیشنز کو فوری طور پر بند کیا جائے گا۔
- تمام کار واش اسٹیشنز کو 28 فروری 2025 تک واش واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کرنا ہوگا۔ خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
- گاڑیوں کی آئل واشنگ، گھروں میں گاڑیوں کی دھلائی، اور ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
- گراؤنڈ واٹر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، صرف ری سائیکل شدہ یا سطحی پانی استعمال کیا جا سکے گا۔
یہ احکامات 13 فروری 2025 سے نافذ العمل ہو چکے ہیں اور ان کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔