چلاس میں شبِ برات کے موقع پر 14 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان


 چلاس میں شبِ برات کے موقع پر 14 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان

چلاس: ڈپٹی کمشنر دیامر کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری 2025 بروز جمعہ (15 شعبان 1446 ہجری) کو ضلع دیامر میں شبِ برات کے موقع پر مقامی تعطیل ہوگی۔

یہ چھٹی اختیاری ہوگی اور ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور اداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی ضلع کے تمام اعلیٰ افسران بشمول ڈسٹرکٹ سیشن جج، سپرنٹنڈنٹ پولیس، اسسٹنٹ کمشنر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال، اور دیگر محکموں کے افسران کو بھیج دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر دیامر، چلاس

Post a Comment

Previous Post Next Post