حکومت پنجاب کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری
لاہور: حکومت پنجاب نے فروری 2025 کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے اہم اعلان کر دیا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو فروری 2025 کی تنخواہیں اور پنشن 28 فروری 2025 بروز جمعہ کو ادا کی جائیں گی۔
یہ فیصلہ یکم اور 2 مارچ 2025 کو ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیلات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں اور بینکوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ اس فیصلے پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
حکومت پنجاب، محکمہ خزانہ