اوکاڑہ میں 28 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان
اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، احمد عثمان جاوید نے 28 فروری 2025 (بروز جمعہ) کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ یہ تعطیل حضرت پیر سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرمانوالا کے سالانہ عرس کے موقع پر دی گئی ہے۔
یہ اعلان پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن نمبر SOW-I (S&GAD)1-4/2018(P-V) کے تحت کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو اس حکم نامے سے آگاہ کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس کی تشہیر کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام تک اطلاع پہنچائی جائے۔
علاقے کے عوام نے اس فیصلے کو سراہا ہے اور عقیدت و احترام کے ساتھ عرس کی تقریبات میں شرکت کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔