یونیورسٹی آف میانوالی میں پہلی سیرۃُ النبی ﷺ کانفرنس: متاثرہ سماعت طالبات کی غیر معمولی کارکردگی پر خصوصی سرٹیفکیٹس کی تقسیم

 

یونیورسٹی آف میانوالی میں پہلی سیرۃُ النبی ﷺ کانفرنس: متاثرہ سماعت طالبات کی غیر معمولی کارکردگی پر خصوصی سرٹیفکیٹس کی تقسیم

میانوالی: یونیورسٹی آف میانوالی میں منعقدہ پہلی سیرۃُ النبی ﷺ کانفرنس میں گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت طالبات میانوالی کی ہونہار طالبات نے خطاطی کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیا کی شاندار نمائش پیش کی۔

یونیورسٹی کی جانب سے طالبات کی حوصلہ افزائی کے طور پر تمام شریک طالبات میں خصوصی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اردن سے تشریف لائی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سامعہ سلیمان علی نے سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے طالبات کی محنت اور صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔

تقریب میں موجود تمام معزز مہمانان اور شرکا نے ان طالبات کی کارکردگی کو خوب داد دی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سامعہ سلیمان علی نے خصوصی ایجوکیشن کے میدان میں ایسی سرگرمیوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور طالبات کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post