آرمی چیف جنرل عاصم منیر: "مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو وزیراعظم کو بھیج دوں گا
اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا اور اگر ملا بھی تو وہ اسے نہیں پڑھیں گے بلکہ براہِ راست وزیراعظم کو بھجوا دیں گے۔
جنرل عاصم منیر نے یہ بیان وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا، "مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اور اگر ملا تو وزیراعظم کو بھیج دوں گا۔"
پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن
آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو آگے بڑھانا ہے اور ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
حکومت اور فوج کے مابین مکمل ہم آہنگی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی گفتگو نے یہ واضح کر دیا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ ان کے بیان کو حکومت پر بھرپور اعتماد کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔