اسلام آباد I-11/4 میں فروٹ منڈی کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح
اسلام آباد: I-11/4 میں رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے ہمراہ فروٹ منڈی کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کیا گیا، جس میں سٹرس کے تاجروں کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔ تقریب سے خطاب میں سرگودھا کو سٹرس کا مرکز قرار دیتے ہوئے کسانوں کی محنت کو سراہا گیا۔
مزید برآں، اعلان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سٹرس کے فروغ کے لیے میگا پراجیکٹ جلد متعارف
کرایا جائے گا۔ تقریب میں تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔