ایس ایس ٹی سے ہیڈماسٹر اور دیگر عہدوں پر ترقی کے لیے ریکارڈ کی کمی، ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن پنجاب کا مراسلہ جاری
لاہور (نامہ نگار) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب نے ایس ایس ٹی (سبجیکٹ اسپیشلسٹ ٹیچر) سے ہیڈماسٹر، ڈپٹی ہیڈماسٹر، سبجیکٹ اسپیشلسٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر مساوی عہدوں (BS-17) پر ترقی کے معاملات میں درپیش ریکارڈ کی کمی کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔
مراسلے کے مطابق 21 اگست 2024 کو منعقدہ ڈی پی سی میٹنگ کے دوران BS-16 سے BS-17 میں ترقی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا، جس میں ریکارڈ کی کمی کے باعث ترقی کے معاملات میں رکاوٹیں سامنے آئیں۔ اس سے قبل بھی 3 دسمبر 2024 کو اس ضمن میں آگاہ کیا جا چکا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (SE) کو ہدایت کی ہے کہ وہ مطلوبہ ریکارڈ فوری طور پر فراہم کریں تاکہ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ مراسلے کی کاپی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سی ای او (DEA) کو بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ اس عمل کو بروقت اور مکمل شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جا سکے۔