محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی فائنل سینیارٹی لسٹ جاری
لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے تحت بی ایس-18 کے مرد افسران (جنرل کیڈر) کی فائنل سینیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے۔ یہ لسٹ 1 جنوری 2025 تک کی تصحیحات کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔
لسٹ میں سینئرٹی نمبر 1 سے زبیر احمد شاہ ولد عبدالرزاق شاہ کا نام شامل ہے، جو محمد اسحاق ولد محمد ابراہیم (سینیارٹی نمبر 1261) تک ہے۔ لسٹ کو تمام ضابطہ کاروائی مکمل کرنے کے بعد ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب، لاہور کی جانب سے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
محکمہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فائنل سینیارٹی لسٹ کی نقول ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ایلیمنٹری ایجوکیشن) لاہور، پنجاب کے تمام سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو فراہم کریں۔ مزید برآں، اس لسٹ کو محکمہ سکول ایجوکیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائے گا۔
یہ نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (پروموشن-I) مظہر حسین کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔