گوجرانوالہ میں داخلہ مہم کا شاندار آغاز

 

گوجرانوالہ میں داخلہ مہم کا شاندار آغاز

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ، ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کی متحرک قیادت میں داخلہ مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کو عوام کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، حتیٰ کہ دور دراز علاقوں میں بھی والدین اور طلبہ کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

داخلہ مہم کے تحت معیاری تعلیم کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ بچوں کے اسکول میں داخلے کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوامی ردعمل اور بھرپور تعاون اس مہم کی کامیابی کی ضمانت بن رہے ہیں، جو تعلیمی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔






Post a Comment

Previous Post Next Post