سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا قائد پنجاب میں اہم اجلاس سے خطاب
لاہور (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، جناب خالد نذیر وٹو نے قائد پنجاب میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کیا، جس میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (PEC) کی جانب سے "لارج اسکیل اسیسمنٹ 2024" کے نتائج اور سفارشات پیش کی گئیں۔
اس اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل قائد، جناب محمد تجمل عباس رانا، اور سی ای او پی ای سی سمیت سی ای اوز، ڈی ای اوز اور اے ای اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گریڈ 2، 3 اور 5 کے اسیسمنٹ کے کلیدی نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم سفارشات پیش کی گئیں۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے تعلیمی ترقی اور بہتری کے لیے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر شرکاء نے تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بھی گفتگو کی۔