پنجاب میں پنشنرز کے IBAN کی اپڈیٹ کا عمل سست روی کا شکار، فوری بہتری کی ہدایت


 

پنجاب میں پنشنرز کے IBAN کی اپڈیٹ کا عمل سست روی کا شکار، فوری بہتری کی ہدایت

لاہور (نمائندہ خصوصی)۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے دفتر نے تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت دی ہے کہ پنشنرز کے IBAN کی اپڈیٹ کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائے۔ اس حوالے سے ایک اجلاس 3 فروری 2025 کو منعقد ہوا، جس میں اس عمل کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

محکمہ خزانہ نے تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ IBAN اپڈیٹ کا کام جلد مکمل کیا جائے اور پیش رفت کی رپورٹ فوری طور پر متعلقہ دفتر کو ارسال کی جائے۔ اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک کے نمائندے عطا جیلانی کو بھی تمام متعلقہ بینکوں کے ساتھ ہونے والی خط و کتابت سے آگاہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایسے اضلاع جنہوں نے 100 فیصد IBAN اپڈیٹ مکمل کر لیا ہے، ان سے مستند ڈیٹا اور تصدیقی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک زوم میٹنگ 6 فروری 2025 کو صبح 11:30 بجے منعقد کی جائے گی، جس میں تمام متعلقہ افسران کو شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل (پنشن) سارہ طارق نے کہا کہ IBAN اپڈیٹ کا عمل پنشنرز کے لیے انتہائی اہم ہے، لہٰذا تمام اضلاع اس معاملے کو اولین ترجیح پر مکمل کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post