پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12 فروری کو طلب


پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12 فروری کو طلب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 109(a) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس 12 فروری 2025 بروز بدھ دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی چیمبرز، لاہور میں منعقد ہوگا۔

اس حوالے سے سیکرٹری جنرل چوہدری عامر حبیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کے انعقاد کی اطلاع تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو دے دی گئی ہے۔

اجلاس کے نوٹیفکیشن کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب، وزراء، مشیران، اپوزیشن لیڈر، تمام اراکین اسمبلی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکرٹریوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔ مزید برآں، اس نوٹیفکیشن کو پنجاب گزٹ میں شائع کرنے کے لیے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس، پنجاب، لاہور کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post