وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کے لیے بڑا اقدام، 1000 ٹریکٹرز دینے کا اعلان
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے لیے ایک بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو 1000 ٹریکٹرز بطور انعام دیے جائیں گے۔
محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق، 12.5 ایکڑ اور اس سے زائد رقبے پر گندم کی کاشت کرنے والے تمام کسان اس انعام کے لیے اہل ہوں گے۔ اس منصوبے کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کو جدید مشینری کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
مزید برآں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ گندم انٹینسیو فارمنگ کے لیے کسانوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی اور جدید زرعی آلات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کسانوں کی سہولت کے لیے محکمہ زراعت پنجاب نے ہیلپ لائن 0800-17000 متعارف کرائی ہے، جہاں کسان روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کو کسانوں کی ترقی اور پنجاب کو زرعی خودکفالت کی راہ پر گامزن کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔