بھکر: ضلعی تعلیمی افسر (سیکنڈری ایجوکیشن) بھکر کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بھکر کے مختلف اسکولوں میں تعینات سیکنڈری اسکول ایجوکیٹرز (SSEs) کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ حکومت پنجاب، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ مذکورہ اساتذہ 2014 سے 2018 کے درمیان کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے تھے، جن کے معاہدے کی مدت 12 فروری 2025 کو ختم ہو رہی تھی۔ نئے احکامات کے مطابق، ان کے کنٹریکٹ میں 13 فروری 2025 سے 12 فروری 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے متعلقہ ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
توسیع پانے والے اساتذہ میں فرخ ممتاز، محمد ارشد اقبال، محمد اسفند یار، محمد رستم، محمد شعیب، محمد سہیل اصغر شاہ، اور ریحان خالد شامل ہیں، جو بھکر کے مختلف اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اساتذہ نے حکومت پنجاب کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے کنٹریکٹ مستقبل میں بھی مستقل بنیادوں پر بحال کیے جائیں گے۔