تحصیل دریا خان کے سکول میں ناقص انتظامات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی وضاحت طلب
دریا خان: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M-EE) تحصیل دریا خان کی جانب سے ایک سرکاری سکول کے انتظامی امور میں بے ضابطگیوں پر وضاحت طلب کر لی گئی۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق، حالیہ دورے کے دوران درج ذیل مسائل سامنے آئے:
- اسکول میں NSB اور FTF ریکارڈ کی عدم دستیابی۔
- کلاس رومز اور مجموعی طور پر اسکول میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس ناقص انتظام کو غفلت اور عدم دلچسپی قرار دیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کو 12 فروری 2024 بوقت 3 بجے دفتر میں حاضر ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ اگر وہ وضاحت دینے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
یہ نوٹس متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، متعلقہ استاد اور دیگر ذمہ داران کو ارسال کر دیا گیا ہے۔