
پی ایس آر پی فیز 2 کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل
لاہور (12 فروری 2025): پنجاب سکولرز ریفارم پروگرام (PSRP) کے فیز 2 میں موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں 20 ہزار 408 درخواستیں وصول ہوئیں، جن کی اسکروٹنی اور ویری فکیشن کامیابی سے مکمل کی گئی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے تحت جاری اس پروگرام میں درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت، دستاویزات اور دیگر ضروری تفصیلات کی جانچ کے بعد اہل امیدواروں کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ امیدواروں کو جانچ پڑتال کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اگر کسی امیدوار کو اپنی درخواست کے حوالے سے کوئی اعتراض ہو تو وہ گریوینس ریڈریسل کمیٹی (GRC) سے رجوع کر سکتا ہے۔ کمیٹی تمام شکایات کا جائزہ لے کر حتمی فیصلے کرے گی، جس کے بعد فائنل لسٹ جاری کی جائے گی۔
پی ایس آر پی فیز 2 کے تحت پنجاب بھر کے طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے مستحق طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔