بھارت میں 45 فیصد انجینئرز معیار پر پورا نہیں اُترتے
لاہور (سید عاصم محمود) – بھارت میں ڈگری یافتہ انجینئرز کی بڑی تعداد معیار پر پورا نہیں اُترتی۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ہر سال 15 لاکھ انجینئرز مارکیٹ میں آتے ہیں، لیکن ان میں سے صرف 10 فیصد کو ملازمت ملتی ہے۔
رپورٹ "ٹیم لیز" (TeamLease) کے مطابق، بھارت میں گریجویٹ انجینئرز میں سے 45 فیصد کی مہارتیں غیر معیاری ہیں جو جدید صنعتی تقاضوں کو پورا نہیں کرتیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے فنی تعلیم کے بجائے تھیوری پر زیادہ زور دے رہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع نہیں مل رہے۔
بھارتی معیشت میں سست روی اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر بھارتی تعلیمی نظام میں فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو بے روزگاری کا مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔