ڈسٹرکٹ قائد فیصل آباد میں شاندار تعلیمی پیش رفت


ڈسٹرکٹ قائد فیصل آباد میں شاندار تعلیمی پیش رفت

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) 30 جنوری 2025 کو فیلڈ ٹریننگ کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور کورس کوآرڈینیٹر نے ڈسٹرکٹ قائد فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹیم لیب، ڈے کیئر سینٹر اور لیب اسکول کے سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ اقدامات تعلیمی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

دورے کے دوران انہوں نے ٹیم قائد فیصل آباد کی محنت اور لگن کو سراہا اور اس شاندار کامیابی پر تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر لیب اسکول کے طلبہ، پری سروس طلبہ اور تدریسی عملے کو ان کی بہترین کارکردگی پر اسناد بھی دی گئیں۔

یہ کامیابی تعلیمی میدان میں روشن مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک اور قدم ہے۔ 🎉📚






 

Post a Comment

Previous Post Next Post