پنجاب میں خواتین افسران کی ترقی کے لیے ورکنگ پیپر جلد تیار کرنے کی ہدایت

پنجاب میں خواتین افسران کی ترقی کے لیے ورکنگ پیپر جلد تیار کرنے کی ہدایت

لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ سکول ایجوکیشن، حکومت پنجاب نے خواتین افسران کی ترقی کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے بی ایس-19 سے بی ایس-20 میں ترقی کے لیے ورکنگ پیپر فوری طور پر تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق سینئرٹی لسٹ میں شامل خواتین افسران، جن کی سینیارٹی یکم جنوری 2025 تک درست کی گئی ہے اور جو ترقی کے زون میں آتی ہیں، ان کے لیے ورکنگ پیپر مرتب کر کے دو دن کے اندر متعلقہ دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کام کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ معاملے کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے سیکشن آفیسر (پروموشن-1)، مظہر حسین کے دستخط سے جاری ہونے والے اس مراسلے کی کاپی ایڈیشنل سیکرٹری (DEA) اور ڈپٹی سیکرٹری (پروموشن) کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

 

Post a Comment

Previous Post Next Post